ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / پولس کی جیب پر ڈاکہ : آڈیٹرس نے فی تھانہ وصول کئے  6ہزار روپئے ؟

پولس کی جیب پر ڈاکہ : آڈیٹرس نے فی تھانہ وصول کئے  6ہزار روپئے ؟

Sat, 25 Jan 2020 20:08:22    S.O. News Service

کاروار :25؍جنوری(ایس اؤ نیوز)حکومت کے مختلف محکمہ جات کے سالانہ بجٹ کی آڈیٹنگ رپورٹ تیار کرنے کے دوران سرکاری طورپر نامزد آڈیٹرس رشوت مانگنے کے الزامات سننے میں آتے ہیں۔ حال ہی میں پولس محکمہ کی آڈٹ رپورٹ کے لئے پہنچی ٹیم ضلع کے ہر پولس تھانے سے 6ہزار روپئے کے لئے ہراساں کرنے اور لے جانے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

پولس ڈائرکٹر جنرل آفس سے آڈٹ کے لئے پہنچی تین رکنی ٹیم رپورٹ کے بہانے پولس اہلکاروں کو کافی ہراساں کیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ تیار کرنے کی جانکاری حاصل کرنے ہر پولس تھانہ پہنچی ٹیم نے زور زبردستی 6ہزارروپئے وصول کی ہے۔ غالباًاس سلسلے میں اعلیٰ افسران کو کوئی جانکاری نہیں ہے۔ چونکہ اعلیٰ دفتر سے آئے ہوئے تھے اسی لئے پولس عملے نے بھی خوف کے مارے آڈیٹرس جتنی رقم مانگی اتنی دے دی ہے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تھانہ عملے سے ہی رقم جمع کرکے دینے کی بات کہی جارہی ہے۔

ضلع کے 28پولس تھانوں کو پہنچ کر ٹیم نے اسٹیشن کی طرف سے سالانہ جمع کئے گئے جرمانے کی رقم، انتظامی امور کی نگرانی کے لئے آئی ہوئی امدادا ور اخراجات کے متعلق تفصیلی جانکاری حاصل کی ہے۔ یہ سب کچھ محکمہ کے اصول وضوابط کے مطابق انجام دیاگیا ہے۔  ضلع کے اکثر پولس تھانوں نے اس سلسلے میں بالکل شفافیت کے ساتھ اپنی دستاویزات تیار کی ہیں۔ اس کے باوجود بے کار کے بہانے بنا کر پولس کی غلطیوں کی نشاندہی کرنےکی کوشش کرتےہوئے آڈیٹرس ٹیم نے خاکی وردی کے جیب پر ہاتھ ڈال کر رقم نکالی لینے کی بات کہی جارہی ہے۔

شاہی تواضع کی خواہش:بتایا جارہاہےکہ تین برسوں کے بعد ضلع پولس محکمہ کی آڈٹ رپورٹ کے لئے بنگلورو سے پہنچی ٹیم طعام ، قیام  وغیرہ  کے لئے شاہی تواضع   چاہتے تھے۔ قیام کے لئے بہترین ہوٹل کے ساتھ ساتھ لذیذ کھانے وغیرہ فراہم کرنے کا غیر اعلانیہ آر ڈر دینے کا الزام لگایا جارہاہے۔ضلع کے اکثر پولس تھانے اپنے حساب کتاب بالکل شفاف ہونے کی وجہ سے اپنے طورپر مطمئن تھے۔ اسی اطمینان کو چھیڑنے کے لئے آڈیٹر ٹیم نے زبردستی غلطیوں کو ڈھونڈنے  کی کوشش کی ، کچھ نہیں ہوا تو  اپنے خرچ کے لئے رقم دینے کے لئے ہراساں کرتے ہوئے زبردستی لے کر جانےکا لزام لگایا گیا ہے۔


Share: